تعلیم کے ذریعے سے ہی ہر چیلینج کا مقابلہ بآسانی سے کیا جا سکتا ہے،ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ شہمیر بھٹو

جمعرات 7 اکتوبر 2021 19:33

تھرپارکر۔7اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2021ء) :محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلوئیشن شہمیر بھٹو ایک دن کے دورے پر مٹھی پہنچے جہاں پر انہوں نے تھرپارکر ضلع کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا جس میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ترکیا کالونی، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول امر جگدیش نارتھ کالونی، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نارتھ کالونی، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مٹھی، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پنجپورہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول پنجپورہ، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پھل جی وانڈھ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول پھل جی وانڈھ اور دیگر اسکولوں کا دورہ کرکے اسکولوں میں فراہم ہونے والے تعلیمی معیار، اسکولوں کے درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بعد اذاں ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلوئیشن شہمیر بھٹو نے دربار ہال مٹھی میں محکمہ تعلیم تھرپارکر کے افسران اور اسٹنٹ مانیٹرنگ افسران سے اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے سے ہی ہر چیلینج کا مقابلہ بآسانی سے کیا جا سکتا ہے اس لئے ضروری ہے اپنے آنے والی نسلوں کو  تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے مقابلے کے میدان کے لئے تیار کریں جس میں سب سے زیادہ کردار اساتذہ کا ہے، اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اسکولو ں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کیونکہ حکومت سندھ کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں خطیر بجٹ خرچ کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں