تھرپارکر ، بیویوں سے ناراض دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی

جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:52

تھرپارکر ، بیویوں سے ناراض دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی
تھرپارکر۔8اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2021ء) :تھرپارکر میں دو خودکشی کے واقعات، بیویوں سے ناراض دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی۔ مٹھی شہر کی کانجی کالونی میں  33 سالہ شیر زماں مررانی  اور لوہانہ کالونی میں 40 سالہ گہنشام لوہانہ نے اپنے ہی گھر میں لٹک کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس دونوں لاشوں کو کاررواٸ ئی کے لیے ہسپتال منتقل کیاجہاں سے کاررواٸ ئی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی گئیں۔

پولیس اور ورثاء کا کہنا ہے کے دونوں نوجوانوں نے اپنی اپنی بیوی سے ناراضگی کی  وجہ سے خودکشی کی ہے۔ دونوں نوجوانوں کی بیویاں پرا ٸ ئیویٹ جاب کرتی تھیں جو ان کے شوہر وں کو پسند نہیں تھا۔ انہوں نے کام کرنے  سےمنع بھی کیا مگر بیویاں نہیں مانیں اور انہوں نے خودکشی کرلی۔  تھرپارکر میں رواں ماہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ 

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں