تھرپارکر،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 5500 پڑیاں جی این ڈی گٹکہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد، 03 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

پیر 25 اکتوبر 2021 17:58

تھرپارکر ۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،  5500 پڑیاں جی این ڈی  گٹکہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد، 03 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔  ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع پہ کارروائی کر کے  منشیات فروش  تین ملزمان اوم گر ولد مگھن گر بھاوو سکنہ جگدیش کالونی مٹھی، سوڈھو عرف رانو ولد فوٹو بھیل سکنہ حاجی الھڈنو شاہ ضلع بدین اور  علی نواز ولد قادر بخش خاصخیلی سکنہ نوتکانی محلہ ماتلی ضلع بدین کو گرفتار کر کے 5500 نشہ آور جی این ڈی گٹکہ اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی۔ ملزمان کے خلاف ماڈل پولیس اسٹیشن مٹھی  پہ مقدمات درج کیے گئے۔ 

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں