ضلع تھرپارکر میں قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

پیر 23 مئی 2022 17:00

ضلع تھرپارکر میں  قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ضلع تھرپارکر میں قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ ضلع تھرپارکر میں پولیو سے بچاؤ کی 5 روزہ قومی مہم 27 مئی تک جاری رہے گی جس میں 5 سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 5 ہزار 686 بچوں کو گھر گھر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ٹیموں کی مدد سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ھدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلع کی 44 یونین کونسلوں میں 75 یو سی ایم، 220 ایریا ا نچارجرز، 1081 موبائل ٹیمیں، 71 فکسڈ ٹیمیں، 64 ٹرانزٹ ٹیمیں اور کل 1153 ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر گریش کمار نے گورنمنٹ گرلز پیرا میڈیکل اسکول مٹھی میں کیا اور بعد ازاں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں