عوام ڈسپلے سینٹر جا کر اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام کا اندراج اور کوائف کی درستگی کروائیں ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر

جمعرات 23 جون 2022 17:30

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر سلیم الدین دل نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ابتدائی انتخابی فہرست میں نام اور کوائف کو درست کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 19 جون 2022 سے بڑھا کر 30 جون 2022 تک کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس پریس بیان کے ذریعے تھرپارکر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آفیس تھرپارکر کی جانب سے ضلع تھرپارکر میں 130 ڈسپلے سینٹر جا کر اپنے اور اپنے اہل خانہ انتخابی فہرست میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام کا اندراج اور کوائف کی درستگی کروائیں یا اپنے علاقے کی انتخابی فہرست میں غیر متعلقہ ووٹر پر بھی اعتراض دائر کر سکتے ہیں تاکہ انتخابی مرحلے کے دوران آپ اپنے صحیح ووٹ کا اندراج کروا سکیں ۔

اس کے علاوہ اپنے ووٹ کی تصدیق کرنے کےلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں