تھرپارکر، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

جمعہ 24 جون 2022 22:10

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر سلیم الدین دل نے کہا ہےکہ ضلع تھرپارکر میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ تھرپارکر اور ضلعی الیکشن کمیشن آفس کی جانب سے پہلے مرحلے کے تحت ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع بھر میں 708 پولنگ اسٹیشن جس میں 46 مرد ، 46 خواتین اور 616 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں ،ان پولنگ اسٹیشن میں 1742 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں 976 مرد ، 766 خواتین کےلئے پولنگ بوتھ شامل ہیں ، 708 پولنگ اسٹیشن میں سے 195 انتہائی حساس ، 300 حساس اور 213 نارمل پولنگ اسٹیشن قرار دئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ٹوٹل 5934 عملہ مقرر کیا گیا ہے جس میں 708 پرزائیڈنگ آفیسر ، 3484 اسٹنٹ پرزاییڈنگ آفیسر ، 1742 پولنگ آفیسر شامل ہیں جو انتخابی مرحلے کے دوران ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

جبکہ پولنگ اسٹیشن میں حفاظتی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے 3500 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہوں گے ۔ سلیم الدین دل نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع تھرپارکر کے 7 لاکھ 17 ہزار 217 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے جس میں 3 لاکھ 94 ہزار 32 مرد اور 3 لاکھ 23 ہزار 185 خواتین ووٹرز شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع بھر میں 1555 امیدوار انتخابی مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ تھرپارکر ضلع کے میونسپل کمیٹی مٹھی کے 14 وارڈوں ، 6 ٹاؤن کمیٹی کے 21 وارڈوں اور ضلع کے 64 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔ \378

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں