تھرپارکر، ایس ایس پی کا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ،سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 25 جون 2022 18:46

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی نے خود ضلع کے ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے کہا کہ الیکشن میٹریل اور پولنگ سٹاف سخت سیکورٹی کی حصار میں پولنگ اسٹیشن پر روانگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈسٹریبیوشن پوائنٹ پر پولیس نفری کو تعینات کیا گیا، نظم ضبط قائم رکھواتے ہوئے الیکشن مٹیریل کی تقسیم جاری رکھی گئیں، الیکشن عملے اور مٹیریل کو ٹرانسپورٹ پلان کے مطابق مامور کیئے گئے، پولیس افسران و جوان بشمول لیڈیز پولیس مقررہ گاڑیوں میں بٹھایا گیا اور متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ \378

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں