تھرپارکر میں پرزائيڈنگ آفيسر پر ہونے والے تشدد کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

بدھ 29 جون 2022 20:01

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) تھرپارکر میں پرزائيڈنگ آفيسر پر ہونے والے تشدد کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج۔تھرپارکر میں الیکشن والے دن تحصیل اسلام کوٹ کے پولنگ اسٹیشن ماجٹھی پر پرزائيڈنگ آفيسر ڈاکٹر گھنشامداس پر بااثر وڈیرے صحت ملازم غلام محمد جونيجو نے تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

بااثر وڈیرے کے ایسے عمل کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف تھرپارکر کی جانب اوپی ڈی کا بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

تھرپارکر کی سول ہسپتال مٹھی سمیت تعلقہ ہسپتالوں ڈیپلو، اسلام کوٹ ، چھاچھرو اور دیگر ہسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرے کیے اور اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف کے صدر ڈاکٹر عبدالحفیظ، ڈاکٹر دلیپ سونی، دلیپ نندانی سمیت دیگر نے کہا کہ بااثر وڈیرے صحت ملازم کا ڈاکٹر پر تشدد کرنا غلط عمل ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں