پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ، وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 30 جون 2022 16:35

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے پر وڈیرے غلام محمد جونیجو کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق 26 جون کو بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلع تھرپارکر میں پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے پر وڈیرے غلام محمد جونیجو کے خلاف 4 دن بعد مقدمہ درج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ غلام محمد جونیجو اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں پولنگ اسٹیشن میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، تشدد اور دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چھبیس جون کو اسلام کوٹ ڈسٹرکٹ تھرپارکر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران محکمہ صحت کے ضلعی افسر غلام محمد جونیجو نے پریزائیڈنگ افسر گھنشام داس کو تھپڑ مار دیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اس وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رپورٹ مانگی تھی، تاکہ باضابطہ کارروائی شروع کی جا سکے۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں