تھرپارکر میں لمپی اسکین وائرس کے 124 کیسز رپورٹ،30جانور ہلاک

جمعرات 21 جولائی 2022 17:25

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2022ء) دیگر صوبوں کے بعد تھرپارکر میں بھی لمپی وائرس نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تھرپارکر میں لمپی اسکین وائرس کے لاتعداد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ تاحال ویکسینیشن نہیں ہوسکی ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں لمپی اسکین وائرس کے 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 30سے زائد جانور بھی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مٹھی میں دس، اسلامکوٹ میں پانچ، چھاچھرو میں دس، ننگرپارکر میں دو،ڈیپلو میں دو اور کلوئی میں ایک گائے ہلاک ہوئی ہیں۔ اسکے علاوہ محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور تحصیلات کے موبائل انچارج افیسوں سے غائب رہے جس کے باعث 9لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسینیشن نا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کل 12 لاکھ 20 ہزار بڑے جانوروں میں سے ابھی تک 3 لاکھ 16ہزار 971جانوروں کی ویکسین کی گئی ہے۔

لمپی اسکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جانور چلنے پھرنے سے گریز کرتا ہے۔اس وائرس میں مبتلا جانور کی تولیدی صلاحیت، دودھ کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے، جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے جانوروں میں اس بیماری کی زیادہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم یہ بعض کیسز میں جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں