تھرپارکر،اسلام کوٹ میں موبائیل فون اور کیش، اسلحہ کے زور پر چھننے والے مزمان گرفتار ، مقدمات درج

ہفتہ 30 جولائی 2022 15:25

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2022ء) اسلام کوٹ میں موبائیل فون اور کیش، اسلحہ کے زور پر چھننے والے ملزمان گرفتار ، مقدمات درج۔ اسلام کوٹ سٹی میں کمل کمار سے موبائیل فون اور کیش، اسلحہ کے زور پر چھننے کی واردات ہوئی تھی جس پر ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی نے سختی سے نوٹیس لیا تھا اور ایس ایچ او اسلام کوٹ کو ملزماں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیئے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اسلام کوٹ نے کوشش کر کے نامزد ملزمان راشد لنجو اور عزیز لنجو کو گرفتار کرلیا، جن سے 2 ٹی ٹی پسٹل 30 بور اور 06 زندہ رائونڈ اور جرم میں استعمال کیا ہوا موٹرسائیکل، چھینا ہوا موبائیل اور کیش سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیااورملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایس ایچ اسلام کوٹ نے دوران سنیپ چیکنگ ایک ملزم آگرو ولد سومجی بھیل کو بنا لائسنس کارتوسی پسٹل اور 05 زندہ رائونڈ کے ساتھ گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں