تھرپارکر میں نوجوان پانی کے تالاب میں ڈوب کرجاں بحق

ہفتہ 30 جولائی 2022 19:03

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2022ء) تھرپارکر میں نوجوان پانی کے تالاب میں ڈوب کرجاں بحق۔ تحصیل چھاچھرو شہر کے قریب گاؤں بھوتیو میں نوجوان اقبال ولد دودو گاؤں کے قریب بارش کے جمع پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ورثاء نے نوجوان کو نکال کر چھاچھرو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان گھرکے لیے تالاب سے پانی بھر رہا تھا تو اچانک پاؤں پھسل گیا۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں