تھرپارکر میں 16 سالہ لڑکی ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 6 اگست 2022 16:52

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) تھرپارکر میں 16 سالہ لڑکی ڈوب کر جاں بحق۔تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں مئو میں 16 سالہ میگہی بنت دیارام کولہی گاؤں کے قریب بارش کے جمع شدہ پانی کے تلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

ورثا ءکا کہنا ہے کہ لڑکی پانی نکال رہی تھی تو اچانک پاؤں پھسل گیا،اطلاع پر گاؤں والوں نے نکال کر ننگرپارکر ہسپتال پہنچایا تو راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں