ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کے تعاون سے مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو میں بچت بازار لگائے گئے

اتوار 26 مارچ 2023 17:50

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کے تعاون سے مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو میں بچت بازار لگائے گئے ہیں،اشیاء ضروریہ کی دستیابی مارکیٹ ریٹ سے کم قیمتوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لعل ڈنو منگی کی ہدایت پر تھرپارکر کے شہر مٹھی ، اسلام کوٹ اور چھاچھرو میں ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کے تعاون سے بچت بازار لگائے گئے ہیں جہاں خشک اشیاء خوردونوش سمیت سبزی اور پھلوں کے بھی اسٹال لگائے گئے ہیں اور ان بچت بازاروں میں تمام اشیاء ضروریہ کی دستیابی مارکیٹ ریٹ سے کم قیمتوں پر یقینی بنائی جارہی ہے، بچت بازاروں میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز اپنی نگرانی میں عوام کو اشیاء ضروریہ کی دستیابی سرکاری نرخوں پر یقینی بنا رہے ہیں۔

\378

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں