تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، شاہ محمودقریشی

منگل 21 فروری 2017 03:10

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں، تھر میں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز تھر پارکر میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہی ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتاتو بے گناہ لوگوں کا خون نہ بہتا،حکومت کو حقیقت پسند پالیسی اپنانا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں تھر میں تبدیلی کا پودا لگانے آیا ہوں،کسی سے ڈرنے والے نہیں فتح حق کی ہوگی، تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں