تھرپارکر،آل سندھ وومین فٹبال ٹورنامنٹ تھر کی بچیوں نے اپنے نام کر لیا

منگل 25 دسمبر 2018 22:12

تھرپارکر،آل سندھ وومین فٹبال ٹورنامنٹ تھر کی بچیوں نے اپنے نام کر لیا
تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) آل سندھ وومین فٹبال ٹورنامنٹ تھر کی بچیوں نے اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

تین دن سے تھر فائونڈیشن اور دیا وومین فٹبال کلب کی جانب سے جاری آل سندھ وومین فٹبال ٹورنامنٹ تھرپارکر کی بچیوں نے اپنے نام کر لیا، تھر کول بلاک 2 میں قائم تھر فائونڈیشن پرائمری اسکولوں کی بچیوں پر مشتمل ٹیم تھر ٹرمینیٹر کراچی کی ٹیم سے شاندار مقابلہ کرنے کے بعد 2 گول سے فائنل اپنے نام کر کے داد وصول کیا، اسی موقع پر جی ایم پروجیکٹس پلاننگ محمد ادریس نے کہا کہ تھر کی بچیوں کی ہمت کو داد دیتا ہوں جنہوں نے بڑی محنت سے ٹورنامنٹ اپنے نام کر کے اپنی ٹیم اور تھر کا نام روشن کیا، انہوں نے کہا کہ بچوں کو پڑہائی لکھائی کے ساتھ اس قسم کی صحتمند سرگرمیوں سے ان کی ذہانت میں اضافہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں