ٹھٹھہ، سول جج کا تھانے پر چھاپہ، حبس بے جا میں رکھے گئے چار افراد بازیاب

منگل 21 اگست 2018 20:10

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) سول جج کا تھانے پر چھاپہ، حبس بے جا میں رکھے گئے چار افراد بازیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ امجد علی قاضی کے حکم پر سکینڈ سول جج ٹھٹھہ جہانگیر جمالی نے گھوڑاباری تھانہ پر چھاپہ مار کر پولیس کی جانب سے گذشتہ دو روز سے حبس بے جا میں رکھے گئے چار افراد سلیم، موسیٰ، اکبر اور سومار ملاح کو بازیاب کرالیا ہے، اس قبل فاضل جج نے چھاپے کے دوران جب تھانے کا ریکارڈ چیک کیا تو اس میں مذکورہ افراد کی گرفتاری اور ان پر درج مقدمات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا جس پر سیکنڈ سول جج نے تھانے کے ایس ایچ او کو 25 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا، واضح رہے کہ درخواست گزار محمد عمر ملاح نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے عزیزوں کو پولیس نے بلاوجہ گرفتار کیا ہے، جس پر عدالت کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں