ٹھٹھہ سے لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

بدھ 19 دسمبر 2018 16:45

ٹھٹھہ سے لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) حساس ادارے نے ٹھٹھہ میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم کارندے وصی اللہ لاکھو کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وصی اللہ لاکھو مبینہ طور پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کا قریبی ساتھی تھا۔ذرائع نے بتایا کہ وصی اللہ لاکھو قتل، اغواء اوربھتہ خوری کی 20 سے زائد وارداتوں میںمطلوب تھا، ملزم لیاری ا?پریشن کے بعد سے ٹھٹھہ میں روپوش تھا۔حساس ادارے کی جانب سے ٹھٹھہ سے گرفتار کیے گئے وصی اللہ لاکھو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں