پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68ویں برسی 16اکتوبر کو منائی جائے گی

اتوار 13 اکتوبر 2019 13:50

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68ویں برسی 16اکتوبر کو منائی جائے گی خان لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951ء کو راولپنڈی کے کمپنی باغ ( لیاقت باغ ) میں شہید کر دیا گیا تھا۔نواب زادہ لیاقت علی خان کی برسی کے سلسلے میںجہانیاں سمیت ملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریںگے قومی و نجی ٹی وی چینلز سے دستاویزی پروگرام نشر ہوں گے جبکہ قومی اخبارات شہید ملت کی برسی کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید ملت خان لیاقت علی خان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ان کے مزار اور مساجد میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی محافل کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق،تحریک پاکستان کے ہراول دستے کے رہنما نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہوئے آپ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رہے ہیںآپ کو16اکتوبر1951کو راولپنڈی کے کمپنی باغ موجودہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں