ٹھٹہ، نئے نویلے جوڑے کی لاشیں کار سے برآمد

دونوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی،مقتولہ کے اہل خانہ نے گزشتہ رات دونوں کو دعوت پر بلایا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 1 جولائی 2020 12:20

ٹھٹہ، نئے نویلے جوڑے کی لاشیں کار سے برآمد
ٹھٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی 2020ء) ٹھٹہ میں میاں بیوی کی لاشیں کار سے برآمد ہوئی ہیں،تفصیلات کے مطابق میسندھ کے شہر ٹھٹہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے قریب ایک کار سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں۔ٹھٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ کار سے ملنے والی دونوں لاشوں کو تشدد کے بعد سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔مقتول کی شناخت اللہ ڈنو پلیجو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا تعلق سجاول کے علاقے لائق پور سے بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے قریب ملنے والی مقتولہ کی شناخت کرلی گئی ہے۔مقتولہ کی شناخت گل زمیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔خاتون نے کچھ عرصہ قبل اللہ ڈنو پلیجو سے پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں کی لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ مقتولہ کے اہل خانہ نے گزشتہ رات دونوں کو دعوت پر بلایا تھا،مقتولہ کے بھائی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں