ٹھٹھہ سجاول پل سے 35 پولز کی چوری کا مقدمہ درج، پولیس

اتوار 19 ستمبر 2021 21:00

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) ٹھٹھہ میں سجاول پل سے 35 پولز کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ ایکسین ورکس سروسز کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق 35 پول چوری ہوئے، 32 پول کاٹ کر گرادیے گئے، تمام پولز سے بلب اور قیمتی تاریں چرالی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں