نام نہاد عوام کی دشمن حکومت کے خلاف 27 مارچ کو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، نثار کھوڑو

شرم آنی چاہئے وفاقی حکومت کو کیا پیٹرول کی قیمت بڑھانا صوبائی حکومت کا کام ہی صدر پیپلزپارٹی سندھ

بدھ 9 فروری 2022 18:36

نام نہاد عوام کی دشمن حکومت کے خلاف 27 مارچ کو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، نثار کھوڑو
سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2022ء) پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ نام نہاد عوام کی دشمن حکومت کے خلاف 27 مارچ کو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں۔سجاول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ نام نہاد عوام کی دشمن حکومت کے خلاف 27 مارچ کو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہئے وفاقی حکومت کو کیا پیٹرول کی قیمت بڑھانا صوبائی حکومت کا کام ہی پیٹرول بڑھنے سے سب چیزیں مہنگی ہوتی ہیں، نوکریاں ہم دے رہے تھے مگر کورٹ نے اسٹے آرڈر دے دیا۔انہوں نے کہاکہ آپ کو یاد نہیں کورٹ نے کہا تھا پبلک سروس کمیشن ختم کر دو، فواد چوہدری کو نوکری چاہیئے شیخ رشید کو بھی نوکری چاہیئے، ہم گن ہی نہیں سکتے کے شیخ رشید کتنی پارٹیاں تبدیل کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہا کہ فواد چوہدری خود گن نہیں سکتا وہ کس کس کے ساتھ رہا ہے تو ان کی بات کیا کریں، یہ طوطے ہیں جس کو بتایا جاتا ہے کے جا نوکری سنبھالنی ہے جا کے یہ بولو، ان کی باتوں کا عوام پر اثر ہی نہیں ہوتا۔پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہاکہ ان کی باتوں سے کیا عوام کی مایوسی ختم ہوگئی مہنگائی ختم ہوگئی روزگار آیا، ہم ایک مارچ کیا سینکڑوں لانگ مارچ کریں گے، ن لیگ اس وقت پی ڈی ایم میں ہے ان کا اپنا پروگرام بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی خود جلوس نکال رہی ہے، ہم بھی لانگ مارچ کریں گے ہمیں کوئی روکنے والا نہیں۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں