پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 37ویں برسی 2جون کو منائی جائے گی

پیر 29 مئی 2023 11:05

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 37ویں برسی 2جون کو منائی جائے گی۔دو عشروں تک لاکھوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے ممتاز کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’’ الف نون ‘‘ سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ’’ وطن کا سپاہی ‘‘ سے کیا معروف پاکستانی فلم ’’ دبئی چلو ‘‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی ، سالا صاحب،نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی ،مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں ننھا کی تائٹل رول پر مشتمل فلم سالا صاحب لاہور میں 300ہفتے تک زیر نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

رفیع خاور ننھا اور نگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پزیرائی بخشی جبکہ فلمی ہیروئین میں ممتاز،انجمن ،مسرت شاہین،رانی،دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔ننھا کی بطور ہیرو اور کامیڈین سب سے زیادہ پسند کی جانی والی جوڑی نازلی کے ساتھ تھی ۔ ننھا نے 2جون1986کو موت کو گلے لگا لیا۔ ننھا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک معتبر نام تھا جس نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں فلمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا جو کہ فلم بینوں کوہمیشہ یاد رہے گا انہوں نے زندگی بھر لوگوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں بانٹیں جبکہ ان کی اپنی زندگی کا ڈراپ سین انتہائی دردناک تھا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں