انسانیت اور بے سہارا افراد کی خدمت اور کفالت بڑی عبادت ہے‘صدر آزاد کشمیر

کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ نے جو ایجوکیشنل کمپلیکس بنایاہے اس میں آج تعلیم اور کردارسازی کی شمعیں جل رہی ہیں یہ سیون سٹار سے کم نہیں ہے جو نہ صرف اہلیان میرپور بلکہ پورے آزادکشمیرکے عوام کے لیے فخرکاباعث ہے‘سردار مسعود خان

منگل 23 مئی 2017 15:03

انسانیت اور بے سہارا افراد کی خدمت اور کفالت بڑی عبادت ہے‘صدر آزاد کشمیر
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) صدرآزاد جموںوکشمیر سردارمسعودخان نے کہاہے کہ انسانیت اور بے سہارا افراد کی خدمت اور کفالت بڑی عبادت ہے ۔ یتیم بچوں کی پرورش تعلیم وتربیت کے لیے جس طرح کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ نے ایجوکیشنل کمپلیکس بنایااوراس میں تعلیم اور کردارسازی کی شمعیں جل رہی ہیں۔ یہ سیون سٹار سے کم نہیں ہے جو نہ صرف اہلیان میرپور بلکہ پورے آزادکشمیرکے عوام کے لیے فخرکاباعث ہے ۔

آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں جس بچے کے ساتھ یتیم کا لفظ آتاہے وہ کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ کامہمان ہوتاہے جو ایک بڑے اعزاز اور خدمت والا کام کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ آج سے میرااور اس کے ساتھ وابستگی وفاداری تاحیات قائم رہے گی۔

(جاری ہے)

کورٹ کے بچوں کے لیے یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے رعایت کا اہتمام کریں گے۔

کورٹ کی طرف آنے والی سڑک کی تکمیل 4 ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گی۔ان خیالات کااظہار انھوں نے کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ وایجوکیشنل کمپلیکس کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصوی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری اخترحسین اور اسٹیشن ڈائریکٹرریڈیوچوہدری شکیل احمدنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرکشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ کے بچوں نے حمد ونعت ،تقاریر،ٹیبلو،قوالی پیش کرکے اپنی تعلیم وتربیت اور صلاحیتوں کے جوہردیکھائے اور سامعین سے خوب داد حاصل کی۔

تقریب میںوزیرحکومت چوہدری محمدسعید،ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمد، وائس چانسلر مسٹ ڈاکٹرحبیب الرحمان ، پرنسپل محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج ڈاکٹرمیاں عبدالرشید، ڈپٹی کمشنرانصریعقوب، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ڈپٹی کمشنرپلندری چوہدری امجداقبال، سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمدحنیف، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری جاوید قادر، سیکرٹری تعلیمی بورڈ پروفیسرشاہدمنیرجرال، پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ہریام برج شیخ ارشد، مختلف سیاسی وسماجی ،مذہبی، کاروباری، انجمن تاجراں، وکلاء، صحافیوں سمیت زندگی کے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات نے شرکت کی۔

قبل ازیں صدرآزادکشمیر نے کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ اور ایجوکیشنل کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا۔ انھیں نے کلاس رومز،لیبارٹری سمیت ہاسٹل میں جدیدترین سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صدر آزادکشمیرسردارمسعود خان نے کہاکہ کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ محبتوں کا گہواراہے اور یہ یتیم بچوں کا عالی شان گھرہے جس میںسیون سٹار ہوٹل جیسی تمام سہولیات ہیں۔

انھوں نے کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ وایجوکیشنل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری اخترحسین کی زلزلہ متاثرہ یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے آشیانہ بنانے اور اسے جدیدایجوکیشنل کمپلیکس تک لے جانے کے لیے جو کاوشیں کی ہیںوہ لائق تحسین ہیں۔ انھوں نے کہاکہ یتیم اور بے سہارابچوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتاچوہدری اخترحسین اور ان کی ٹیم نے جس طرح آزادکشمیر اور پاکستان بھر کے بچوں کی کفالت اورتعلیم وتربیت سے لیکر ان کی جس طرح کردارسازی کررہے ہیں اس سے پتہ چلتاہے کہ میرپورکاضمیرزندہ ہے اور اس سے کشمیریوں کے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ایک اکیلے چوہدری اخترحسین نے انسانیت کی خدمت کے لیے جوکچھ کیااس کی تقلید ہم سب کوکرنی چاہیے۔ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ وایجوکیشنل کمپلیکس ریاست اورملک کے لیے روشن شمع کی مانند ہے جس کااحترام کرناہم سب کافرض ہے۔ کورٹ میں بلاتخصیص رنگ ونسل اور ذات پات کے کفالت اور تعلیم وتربیت قومی وحدت کانمونہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ کورٹ کے زیراہتمام مستقل میں بنائی جانے والی یونیورسٹی کے قیام میں ہرممکن مدد کی جائے گی۔

اس موقع پرصدرریاست جموںوکشمیرسردارمسعود خان نے کورٹ کے بچوں کی اعلیٰ صلاحیتوں ،معیار اورکارکردگی کوزبردست الفاظ میںسراہتے ہوئے کورٹ کے اساتذہ کومبارک باد دی جو محنت اور لگن سے یتیم اوربے سہارا بچوں کی کفالت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔اس موقع پرکشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ اور ایجوکیشنل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری اخترحسین نے بتایاکہ کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکیس27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکیاگیاہے جس میں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ ہاسٹل ، بین الاقوامی معیار کے کلاس رومز ، لیبارٹریاں قائم ہیں۔

زیرکفالت بچوں کے لیے بروقت تازہ کھانا، اعلیٰ معیار کے کپڑے پہنائے جاتے ہیں تاکہ ان میں کوئی احساس محرومی پیدانہ ہو ۔ کورٹ کے بچوں کو وہ تمام سہولیات ومراعات حاصل ہیں جو امیرگھر کے بچوں کو دستیاب ہوتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کورٹ کے مستقبل کے منصوبہ جات ٹیکنیکل کالج اور یونیورسٹی بناناہے ۔ اس موقع پرصدرآزادکشمیرسردارمسعود خان نے کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ کی طرف سے کورٹ کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے والے رضاکاران میں شیلڈزتقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں