ْمیرپورخاص میںکرونا کو شکست دیکرمکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی،گھروں کو روانہ

منگل 5 مئی 2020 16:27

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) کرونا کو شکست دینے والے مزید پانچ مریض اپنے گھروں کو روانہ، مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی، میرپورخاص میں صرف دو مریض جبکہ ایک حیدرآباد اور چار کراچی میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

میرپورخاص سول اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں دو ہفتے سے آئسو لیشن میں رہنے والوں میں مزید پانچ افراد کرونا سے مکملصحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں،بلکل ٹھیک ہوکر گھروں کو روانہ ہونے والوں میں محکمہ صحت میرپورخاص کا ملازم ناصر ناگوری،امتیاز ،راشد اقبال، مسعود اور اختر شامل ہیں۔

میرپورخاص میں کرونا کو شکست دیکر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ اس سے قبل تین افراد بلکل ٹھیک ہوگئے تھے۔اب صرف ایک خاتون سمیت دو کرونا کے مریض میرپورخاص سول اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں موجود ہیں، جبکہ ایک حیدرآباد اور ایک خاتون سمیت چار افراد کراچی میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں