میرپور ساکرو پولیس کی کارروائی ،بہارا سے اسمگل کی جانے والی غیر ملکی شراب کی ہزاروں بوتلیں برآمد

منگل 28 فروری 2017 16:33

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) ٹھٹھہ کی ساحلی تحصیل میرپورساکرو کے علاقے بہارا سے اسمگل کی جانے والی غیرملکی شراب کی ہزاروں بوتلیں ٹھٹھہ پولیس نے برآمد کرلی ہیں جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپورساکرو پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ غیر ملکی اعلی قسم کی شراب کی ہزاروں بوتلیں شراب کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اطلاع ملتے ہی ٹھٹھہ اور میر پورساکرو پولیس کی بھاری نفری نے ناکہ بندی کرکے ساحل سمندر سے انے والی دو مزدا گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے ہزاروں بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کرلی گئیں، جبکہ تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس سلسلے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کاروائی میں بین الاقوامی اسمگلروں کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں