سجاول،ملک میں کرپشن سمیت دیگربرائیوں کا خاتمہ کرکے عوام کے مسائل حل کریں گے ،

مولانامحمد صالح الحداد ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا، ایم ایم اے اسلامی نظام نافذ کرکے فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہیعوام قیمتی ووٹ کتاب کو دیں، این اے 231 سے ایم ایم اے کے امیدواروں کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 23:21

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) چوہڑجمالی شہر میں ایم ایم اے کے امیدواروں کی جانب سے الیکشن کی سرگرمیاں جاری ہیں این اے 231 پر امیدوار مولانامحمد صالح الحداد نے دیگرعلما ء کے ساتھ شہریوں سے ملاقاتیں کرکے کتاب کے نشان پر ووٹ دینے کی اپیل کی جبکہ رات گئے شہرکے مرکزی علاقے میں جامعہ محمدیاالقاسمیہ میں منعقد شہریوں کی ایک کارنرمیٹنگ میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیاگیا اور ایم ایم اے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہے اس کے لئے اپناقیمتی ووٹ کتاب کو دیں، انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن اور دیگربرائیوں کا خاتمہ کرکے دیانتداری سے عوام کے مسائل حل کریں گے ، اور عوام کا پیسہ عوام پر استعمال کریں گے کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دیں گے ،اس موقع پر پی ایس 75 کے امیدوار مولانامحمد اسماعیل قاسمی نے کہاکہ ایم ایم اے کے امیدواروں پر کوئی کرپشن کاالزام نہیں ہے اور ایک دیانتدار قیادت آپکے سامنے موجود ہے عالموں کا ساتھ دیں اور ظالموں سے چھٹکارہ حاصل کریں کتاب پر مہرلگاکر انہں کامیاب کریں میٹنگ میں مولانانجیب اللہ، مولاناغلام حسین ،حافظ فضل اللہ ، مولانااشرف، اور دیگرنے بھی خطاب کیا اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں