سجاول ضلع پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس شدید متاثر، خرابی کو ایک ماہ گزرجانے کے باوجود درست نہ کیا جاسکا

بدھ 18 جولائی 2018 23:44

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سجاول ضلع پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

سجاول میں صارفین کی شکایت کے باوجود انٹرنیٹ کی سلوبرائوزنگ اور جلد منقطع ہونے کی خرابی کو ایک ماہ سے زائدعرصہ گذرجانے کے باوجود درست نہ کیاجاسکاہے ، صارفین ایسی شکایات اعلی سطح پر کرچکے ہیں تاہم اس ضمن میں کوئی مثبت پیش رفت نہ آسکی ہے ، صارفین کا کہناہے کہ براڈبینڈ کی خرابی کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا شکارہیں جبکہ سرکاری دفاتراور بینکنگ کا کام بھی متاثرہے، تاہم پی ٹی سی ایل بھاری بل وصول کرنے کے باوجود بھی بہترسروس دینے میں ناکام ہے ، انہوں نے فوری طورپر انٹرنیٹ کی خرابی کو درست کرنے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں