پیپلز پارٹی پی ایس 78 گھوڑاباری کے امیدوار علی حسن زرداری کو شوکاز نوٹس جاری، تین دن میں جواب طلب

جمعرات 19 جولائی 2018 17:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی پی ایس 78 گھوڑاباری کے امیدوار علی حسن زرداری کو شوکاز نوٹس جاری تین دن میں جواب طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق صدر و کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے قریبی عزیز پی ایس 78 گھوڑاباری کے امیدوار علی حسن زرداری کو الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر ڈپٹی کمشنر و انچارج مانیٹرنگ ٹیم ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغیر اجازت کارنر میٹنگز اور ریلیاں نکال رہے ہیں جو الیشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی ہے جس کے متعلق ان سے تین یوم کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ اس کی شکایت چیف الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر سمیت دیگر اعلی حکام کو ارسال کی گئی ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں