ڈویزنل کمشنر حیدرآباد احسن علی منگی نے ضلع ٹھٹھہ میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا تفصیلی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 23:45

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ڈویزنل کمشنر حیدرآباد احسن علی منگی نے ضلع ٹھٹھہ میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا تفصیلی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران الحسن و دیگر مختلف متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈویزنل کمشنر حیدرآباد احسن علی منگی نے اونگر، جھرک، سونڈا، ٹنڈو حافظ شاہ اور ضلع میں قائم دیگر مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز ٹھٹھہ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشنز کے جاری ترقیاتی کام کو جلد مکمل کرنے سمیت ضلع میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں کمشنر حیدرآباد محسن علی منگی نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹھٹھہ میں جنرل الیکشن 2018 کے ضابطہ اخلاق کے متعلق ڈپٹی مکشنر ٹھٹھہ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مختلف امور پر ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر و دیگر متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سیکیورٹی کے بھی بہتر انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں