پاکستان کے معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی 32ویں برسی24جولائی کومنائی جائیگی

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:06

ٹھٹھہ صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان کے معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی 32ویں برسی24جولائی کومنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نامور ادیب و بیوروکریٹ قدرت اللہ شہاب 1917ء کوکشمیر میں پیدا ہوئے انہوں نے 1941ء میںانڈین سول سروس میں شمولیت اختیار کی قیام پاکستان کے بعد انتہائی اہم عہدوں پر فائز رہے قدرت اللہ شہاب گورنر جنرل پاکستان غلام محمد،اسکندر مرزا اور جنرل ایوب خان کے سیکر ٹری رہے وہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے بھی منسلک رہے پاکستان رائٹر گلڈ کی تشکیل ان کا ایک اہم کارنامہ ہے وہ ایک عمدہ نثر نگار اورادیب تھے انہیں اپنی سوانح حیات’’ شہاب نامہ ‘‘سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ان کی دیگر تصانیف میں ’’سرخ فیتہ، یاخدا،ماں جی ‘‘ قابل ذکر ہیں وہ 24جولائی 1986ء کو انتقال کرگئے تھے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں