سجاول کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتارکرنے کا دعویٰ

منگل 14 اگست 2018 19:05

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سجاول کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو گرفتارکرنے کا دعوی کیاگیاہے ، گذشتہ رات تعلقہ اسپتال سجاول میں زخمی گرفتارشدگان کو علاج کے لئے لایاگیااس موقع پر پورے اسپتال کو بھاری نفری نے کنڑول میں لے لیا،تاہم علاج کی سہولیات نہ ہونے پر زخمیوں کو مکلی اسپتال ریفر کردیاگیا جبکہ پولیس ترجمان نے اس موقع پر بتایاکہ سجاول جاتی روڈ پر سخی بادشاہ کے قریب ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے کھڑے تھے اور پولیس کی گاڑی کو عام گاڑی سمجھ کرروکنے کی کوشش کی اور فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکوزخمی ہوگئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرکے اسپتال لایاگیاہے ،انہوں نے بتایاکہ گرفتارڈاکووں اسماعیل آمڑواور ایوب آمڑو کے خلاف سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں جبکہ دیگراضلاع سے بھی ریکارڈ طلب کیاگیاہے ،فرار ہونے والے دیگر ڈاکوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،ادھر اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو ٹانگ میں گوشت میں گولیاں آرپارہوئی ہیں ،علاقے میں اس مقابلے کو رعایتی ھاف فرائی کہاجارہاہے ،علاوہ ازیں سجاول کے قریب مریدکھوسو یونین میں شیخ اور گرمانی برادری میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال علاج کے لئے لایاگیا،

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں