ٹھٹھہ میں مسلسل 15 گھنٹے طویل بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی سپلائی معطل

تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر، عوام مشکلات سے دوچار

ہفتہ 18 اگست 2018 22:30

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ٹھٹھہ میں مسلسل 15 گھنٹے طویل بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی سپلائی معطل، تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر، عوام مشکلات سے دوچار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جامشورو گرڈ اسٹیشن کی پانچ سو کے وی لائن میں خرابی کے باعث جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دس بجے سے اگلے روز دوپہر ڈیڑھ بجے تک ضلع ٹھٹھہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مسلسل 15 گھنٹے بجلی غائب رہی، جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب، تمام رات بجلی نہ ہونے کے باعث عوام کی نیندیں حرام ہوگئیں، گرمی اور مچھروں نے رات بھر سونے نہیں دیا جبکہ اگلے دن بجلی بحال ہونے تک تمام رہائشی علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی معطل رہی اور لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی شدید متاثر رہیں اورعید قرباں کا سیزن ہونے کے باوجود بازاروں میں روزمرہ کے مقابلے خریدار کم نظر آئے، دریں اثنا ہفتے کے روز ڈیڑھ بجے بجلی بحال ہونے کے بعد بھی عوام کو سکھ کا سانس نصیب نہ ہوا اور بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کے باعث لوگ مشکلات سے دوچار رہے۔ #

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں