بچے مستقبل کے معمار ہیں ،ان کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:13

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری اور ایم پی اے ہیر سوہو ضلع سجاول میں 15سے 27 اکتوبر کو شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سیاسی،سماجی نمائندگان اور محکمہ صحت کے ساتھ دربار ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں ان کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کے بڑی بڑی ہوٹلوں میں سیمینار کرنے سے بہتر ہے کے ہم یہ سیمینار اپنے گاوں گلی محلوں میں کریں اور لوگوں کو خسرہ کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیں کے مہم کو کامیاب کرنے کیلئے ایف ایم ریڈیو اور کیبل نیٹ ورک جیسے جدید ذریعہ ابلاغ کو استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے یہ کام صرف محمکہ صحت ہی نہیں بلکہ ہم سب کا ہے اس کام میں سیاسی اور سماجی نمائندگان محمکہ صحت کے ساتھ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کے یونین کاونسل سطح پر یوسی چیئرمین کو پابند کریں گے کہ وہ انسداد خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے اپنی اپنی یونین کاونسل میں لوگوں کو خسرہ کے نقصانات سے آگاہ کریں تاکہ سجاول میں کوئی بھی رفیوزل کیس ظاہر نہ ہو۔اجلاس میں رکن سندھ اسیمبلی ہیر سوہو نے محمکہ صحت کو ہدایات دیں کے ضلع سجاول کے ہر ہسپتال میں خسرہ متاثرہ بچوں کے لیئے الگ وارڈ کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کیا کے ہر فرد اور ادارا اپنی ذمیداری کو خوش اصلوبی سے سرانجام دے ،کسی قسم کی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین عمرانی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے ماں کا دودھ پینے والے بچوں کو خسرہ ہونے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔انہوں نے کہا کے ہمارے ہاں کم علمی کی وجہ سے خسرہ متاثرہ بچوں کو ہسپتال نہیں لایا جاتا بلکہ انکو کپڑوں میں لپیٹ کر چھپایا جاتا ہے جو بچے کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کے رواں سال 2018 میں اب تک پورے ملک میں خسرہ متاثرہ 84 بچے انتقال کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کے گورنمنٹ کے اعلانیے کے مطابق 15 سے 27 اکتوبر تک پورے ملک میں 9 ماہ سی5 سال تک کی عمر کے 3 کروڑ بچوں کو حکومت پاکستان، ڈبلیو ایچھ او، اور یونیسیف کے تعاون سے ہر شہر ہر گاوں میں قائم کیمپ میں خسرہ سے بچاو کے ٹیکے مفت میں لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ریاض علی عباسی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری ،وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کاونسل ارباب کامران، اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد علی خواجہ، اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد حنیف پتافی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین عمرانی، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر بشیر سولنگی، ڈبلیو ایچھ او ڈاکٹر مرتضی مقبول اس کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز، پی پی ایچ آئی، این آئی ڈی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں