گٹکے کی وبا ء کے خلاف ڈی سی ٹھٹھہ کی سفارش پر محکمہ داخلہ 3 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

گٹکا کھانے، بیچنے اور بنانے والا قانون کی گرفت میں ہوگا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:02

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) ٹھٹھہ میں گٹکے کی وبا کے خلاف ڈی سی ٹھٹھہ کی سفارش پر محکمہ داخلہ 3 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے ، گٹکا کھانے، بیچنے اور بنانے والا قانون کی گرفت میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں گٹکا کھانے کے باعث کئی لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے اور کئی لوگوں منہ کی سرطان میں مبتلا ہو گئے تھے، جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو نے کمشنر حیدرآباد کے ذریعے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری کو گٹکے، مین پوری اور مضر صحت اشیا کی روک تھام کے لئے تحریری خط لکھا تھا۔

جس پر عمل کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے گٹکے کی خرید و فروخت اور گٹکے بنانیوالی فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکا بیچنے، بنانے اور کھانے والا افراد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ نے گٹکے پر قابو پانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیان تشکیل دے دی ہیں، مانیٹرنگ کمیٹی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ٹھٹھہ، ڈسٹرکٹ اٹارنی ٹھٹھہ، ای ڈی سی ون، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمینٹری اور ہائیر سیکنڈری، اسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، پی پی ایچھ آئی، مرف، ڈسٹرکٹ ایکسائیز اور ٹیکسیشن آفیسر ٹھٹھہ، ڈپٹی ڈائرکٹر سوشل ویلفیئر ٹھٹھہ اور دیگر ممبران بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مانیٹرنگ کمیٹیاں ضلع بھر میں گٹکے کے خلاف سخت کاروائی کر کے ہفتہ روز رپورٹ چیئرمین کمیٹی ڈی سی ٹھٹھہ محمد نواز سوہو کو ارسال کریں گی۔ گٹکے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ جاری کردہ فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں گٹکے کے خلاف آگہی مہم، سیمینار اور ریلیاں نکال کر شعور بیدار پیدا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ #

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں