ٹھٹھہ،دریائے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر کے خلاف فشر فوک فورم کا لانگ مارچ ٹھٹھہ سے کراچی روانہ

منگل 16 اکتوبر 2018 23:17

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) دریائے سندھ پر ڈیموں کی تعمیر کے خلاف فشر فوک فورم کا لانگ مارچ ٹھٹھہ سے کراچی روانہ، لانگ مارچ کے شرکاء کا قدم قدم پر استقبال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پانی کی شدید قلت اور دریائے سندھ پر امکانی طور پر تعمیر ڈیموں کے خلاف ساحلی علاقہ کھارو چھان سے نکلے لانگ مارچ ٹھٹھہ پہنچ تو عوامی تحریک، ملاح اتحاد، قومی عوامی تحریک اور ادیبوں و سماجی رہنما نوں استقبال کیا۔

اس موقع پر فشرفوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ، ادیب اور مضامین نگار دستگیر بھٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پانی کی بوند بوند کیلیے ترس رہی ہے، اور حکمران ڈیم کیلیے چندہ مہم چلا رہے ہیں جو بات سندھ کے لوگوں سے برادشت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی ڈیم قبول نہیں کرینگے مارچ کراچی کی طرف روانہ ہو گیا۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں