کرپشن معاشرے کے لیئے ایک ناسور ہے اس کو جڑ سے اکھاڑنا معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے، ڈپٹی کمشنر سجاول

پیر 3 دسمبر 2018 22:56

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سجاول ریاض علی عباسی نے کرپشن کے خاتمے کے عالمی دن کے موقعے پر ضلع سجاول کے تمام تعلیمی اداروں میں کرپشن کے خلاف تقریری مقابلے اور اس کے علاوہ تعلقہ ہیڈکواٹرز اور پولیس لائن میں سیمینار کرانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سجاول ریاض علی عباسی نے کہا کہ کرپشن معاشرے کے لیئے ایک ناسور ہے اس کو جڑ سے اکھاڑنا معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو کرپشن سے پاک معاشرہ دے سکیں ، انہوں نے کہا کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز بھی کرپشن سے پاک معاشرے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کے کرپشن ہمارے ملک، ہمارے اداروں اور ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری،اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد علی خواجہ، اسسٹنٹ کمشنر جاتی محمد حنیف پتافی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی فاروق احمد، مختیارکار، ٹاون افسران اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں