سجاول، چوہڑ جمالی شہر میں سر عام چلنے والے منشیات کے اڈے بند نہ ہو سکے

پولیس منشیات کے اڈو سے بھتا وصولی میں مصروف نوجوان نسل تباھی کے کنارے پر پہنچ گیا

پیر 3 دسمبر 2018 22:56

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) چوہڑ جمالی شہر میں سر عام چلنے والے منشیات کے اڈے بند نہ ہو سکے۔ پولیس منشیات کے اڈو سے بھتا وصولی میں مصروف ۔نوجوان نسل تباھی کے کنارے پر پہنچ گیا ۔چوہڑ پولیس کے whc کے زیر سرپرستی میں گرلز و پرائمری اسکول کے لنک روڈ پر سر عام چلنے والے چرس کے اڈے سے طلبا کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوہڑجمالی شہر میں منشیات چرس شراب فحاشی اڈے جوا کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلنے لگے چوہڑجمالی پولیس اسٹیشن پر 10 سے ڈیوٹی مامور whc غلام حسین بارن کی سرپریستی میں بچوں کے اسکول کے لنک روڈ پر سر عام چلنے والے چرس کے اڈے کی وجہ سے اسکولی طلبات کو بھی مشکلات کا سامنہ جبکہ چوہڑجمالی منشیات کے اڈو سے لاکھوں روپئے ہفتہ وصولی سے پولیس مال سمیٹنے میں مصروف ہے عام شہریوں کی شکایات کو نظرانداز کردیا گیا پولیس کی منشیات فروشوں پر کرم نوازی کے باعث نوجوان گلی محلوں میں شراب پیتے ہوے نظر آتے ہیں جسسے جھگڑوں میں بھی اضافا ہوا ہے جبکہ بچے بھی گٹکا کھاتے ہوے نظر آتے ہیں دوسری جانب ایس ایس پی سجاول کو شہریوں کی جانب سے ایسی شکایات بھی دی گئی ہیں کہ دس سالوں سے ڈیوٹی پر مامور whcغلام حسین بارن کی سرپرستی میں چرس کا اڈا بند کرواکر غلام حسین اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے سر عام چلنے والے جوا شراب کے اڈو سے نوجوان تباہی کے کنارے پہنچ گئے شہری و سماجی کارکنوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی سندھ. ڈی سی سجاول ایس ایس پی سجاول سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر چوہڑجمالی پولیس اسٹیشن کے ڈبلیو ایچ سی غلام حسین بارن جو پولیس ڈپارمنٹ پر بھی سوالیا نشان ہے اسے اپنے منتقی انجام تک پہنچایا جائے اور شہر میں چلنے والے منشیات کے اڈو پر فوری قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں