سجاول بدین روڈ پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں پیپلز پارٹی یوسی مرزو لغاری کا جنرل سیکریٹری جاں بحق

پیر 3 دسمبر 2018 22:56

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) سجاول بدین روڈ بڈہو تالپر سٹی میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار پی پی یوسی مرزو لغاری کا جنرل سیکریٹری غلام رسول عرف کمانڈو جت موقع پر فوت ہوگیا اطلاع پر بڈہو تالپر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کار کو اپنی تحویل میں لیکر پی پی رہنما کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سجاول سول اسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی جبکہ خونی کار بڈہو تالپر پولیس کی تحویل میں ہے آخری اطلاع تک واقعہ کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں