میرپوربٹھورو میں معروف جوئے کے اڈے پر چھاپے میں سفید پوش جواری دھرلئے گئے

پیر 3 دسمبر 2018 23:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) میرپوربٹھورو میں معروف جوئے کے اڈے پر چھاپے میں سفید پوش جواری دھرلئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گذشتہ رات ڈی ایس پی میرپوربٹھورو سکندربھٹی نے ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری کے ھمراہ میرپوربٹھوروکی شاہی بازار میں جوئے کے معروف جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکرایک درجن سے زائد جواریوں کو جوئے کی رقم اور تاش کے پتوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، پکڑے گئے جواریوں میں سکھرڈویزن میں تعینات مختیارکار اقبال کھٹی ، ہائی اسکول ٹیچرمشتاق کیہر، انچارج ویکسینٹرممتازمیمن، سمیت دیگرجواری شامل تھے جبکہ چھاپے کے دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر کچھ جواری فرار ہوگئے جن میں ہیڈماسٹر نورمحمد کھیبربھی شامل ہے ، پولیس نے جواایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے، علاوہ ازیں دیگر پولیس کاروائیوں میں میرپوربٹھورو، دڑو ، بنوں اور چوہڑجمالی سے ایک درجن ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چرس ، کچی شراب اور گھٹکے و چھالیہ کا ذخیرہ برآمد کرکے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں