سجاول ضلع بھرمیں ماہ نومبرکی پولیس کارکردگی کی رپورٹ جاری

ماہ نومبرکے دوران تین پولیس مقابلوں میں تین ڈاکووں کو زخمی گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا، جبکہ 265جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیاگیا

پیر 3 دسمبر 2018 23:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) ضلع بھرمیں ماہ نومبرکی پولیس کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، ضلعی پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سجاول ریٹائرڈ کیپٹن امیر سعود مگسی کی ہدایات پر جرائم کے خلاف کاروائی کی گئی ، ماہ نومبرکے دوران تین پولیس مقابلوں میں تین ڈاکووں کو زخمی گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا، جبکہ 265جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیاگیا، جن میں باون اشتہاری ، اور ایک سو سترہ روپوش ملزمان شامل ہیں جبکہ علاقے میں سرگرم دو جرائم پیشہ گروھوں کا خاتمہ کردیاگیاملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ، جن میں تین پسٹلز، دو ریوالور، دو شاٹ گن، پچاس رائونڈ تیس کارتوس، تین ہزار سات سو پچھہتر گرام چرس، سولہ سو لیٹر شراب، سات سو اٹھارہ تھیلیاں کچی شراب برآمدکرلی جبکہ گھٹکے کے خلاف پینتالیس کیسز داخل ہوئے جن میں سترہ ھزار گھٹکا پڑیاں، پندرہ بوری گھٹکے کی سپاری ،اور پچھہتر کارٹن جی این ڈی برآمد کی گئی ، سنیپ چیکنگ کے دوران ساٹھ مختلف قسم کی گاڑیاں پانچ سوپچاس کی کاروائی میں برآمد کی گئیں، ایس پی سجاول امیرسعود مگسی نے مختلف علاقوں میں چوہڑجمالی ،بنوں ،جونگو جلبانی اور کوڈاریومیں چار کھلی کچہریاں کرکے براہ راست ایک سو پندرہ درخواستوں کے مسائل سن کر تدارک کیا،ضلع بھرمیں دو سود خوروں کے خلاف کاروائی کی گئی،ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے سو سے زائد مختلف گاڑیوں کے موٹروھیکل آرڈیننس کے تحت چالان کیاگیا، اور بے شمار گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹس پریشرہارن ،اور کالے شیشے ہٹائے گئے ، جبکہ تجاوزات کے خلاف آپر یشن میں بھی حصہ لیاگیا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں