سجاول میں ایک مرتبہ پھر جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 22:07

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) سجاول ضلع بھر میں ایک مرتبہ پھر جرائم کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاہے ، مختلف علاقوں سجاول جاتی چوہڑجمالی ،دڑو بیلو، بٹھورو اور شاہبندر میں چوری اور مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکارہیں ، گذشتہ رات جار گوٹھ میں نامعلوم چوروں نے جمعوںبارن اور اسحٰق بارن کی دو بھینسیں چوری کرلیں ،مویشی چوری کی وارداتیں مسلسل ہورہی ہے جبکہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بھی ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئی ہیں ،بس اسٹاپ سجاول کے علاقے سے گذشتہ روز دن دیہاڑے عبدالحکیم گگو موالی موری کے رہائشی کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی ،جبکہ بس اسٹاپ کے علاقے سے دو تاجروں حافظ سومار اور دلیپ سے نامعلوم ڈاکووں نے تین لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ، جاتی کے قریب نامعلوم افراد نے روڈ بلاک کرکے لوٹ مارکی اور محمد علی سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،علاقے میں مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے سے عوام تحفظات کا شکارہیں مقامی شہریوں نے وزیراعلیٰ سندہ ، وزیرداخلہ آئی جی سندہ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر سجاول ضلع بھرمیں امن امان قائم کرایاجائے اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان واپس کرایاجائے ۔

#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں