تمام فراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گائوں اور علاقے میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں، ڈپٹی کمشنر سجاول

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:38

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوید عزیز کے زیرصدارت پریس کلب سجاول میں ووٹ کی اہمیت پر سیمینار کیا گیا۔سیمینار میں ڈپٹی کمشنر سجاول ریاض علی عباسی نے مہمان خاص شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں موجود ہر فرد کی ذمہ داری ہے کے وہ اپنے گائوں اور علاقے میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کریں۔

انہوں نے کہا کے عورتوں کی ووٹ کا اندراج انتہائی ضروری ہے کیوں کہ ہمارے معاشرے میں فیصد تعداد عورتوں کاہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کے ووٹر لسٹوں میں عورتوں کی تعداد بہت ہی کم ہے ۔ انہوں نے کہا کے ووٹ قوم کی امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال ہم سب پر فرض ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوید عزیز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ داخل کرانا 18سال سے زائد عمر کے ہر فرد کا حق اور فریضہ ہے اور کہا کہ قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ کا استعمال بہت ضروری ہے اس لئے ووٹ داخل کرانے کو یقینی بنایاجائے انہوں نے عوا م سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں داخل نہیں ہیں وہ مقامی الیکشن کمیشن آفس میں قومی شناختی کارڈ کے ساتھ آکر دسمبر سے پہلے اپنا نام ووٹر لسٹ میں داخل کرائیں ووٹر لسٹ میں اپنا نام تصدیق کرنے کیلئے اپنے موبائل پر8300پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجیں جس کے بعد جوابی میسج ملے گا جس میں ووٹ کی تفصیل ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی نئی پالیسی کے مطابق اب ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی بھی دوسرے پتہ پر ووٹ داخل نہیں ہوسکے گا۔ سیمینار میں مختلف محکموں ،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن معشوق علی خواجہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دوست علی ملاح، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں اور ڈپٹی ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن محمد صدیق نے بھی ووٹ کی اہمیت اور افادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں