سجاول اور ٹھٹھہ اضلاع کے نوجوانوں کو پاکستان آرمی میں بھرتی کرنے کیلئے شیڈیول جاری

پیر 17 دسمبر 2018 20:35

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان آرمی سلیکیشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر کراچی کے انچارج لیفٹیننٹ کرنل خالد کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سجاول اور ٹھٹھہ اضلاع کے نوجوانوں کو پاکستان آرمی میں بھرتی کرنے کیلئے ایک شیڈیول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 18- دسمبر 2018ء کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سجاول جبکہ 19- دسمبر 2018ء کو میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں پاک آرمی میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کا میڈیکل چیک اپ اور تحریری امتحان لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خواھشمند امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اوریجنل ڈومیسائیل، مارک شیٹ (مئٹرک، انٹر، بی اے، بی ایس سی)، اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ/ پکا سرٹیفیکیٹ، اپنا اور والد کا شناختی کارڈ اور 4 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو مقررہ جگہوں پر صبح آٹھ بجہ اپنے ساتھ لائیں اور مزید معلومات کیلئے پاکستان آرمی سیلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر کراچی کے نمائندہ وریام خان کلمتی بلوچ کے ٹیلیفون نمبر 0305-3376658 اور 0317-2180357 پر رابطہ کریں#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں