سجاول ضلع میں سرکاری عمارتوں پر قبضوں کو ختم کرانے کے لئے احکامات جاری

بدھ 2 جنوری 2019 20:28

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) سجاول ضلع میں سرکاری عمارتوں پر قبضوں کو ختم کرانے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، اس ضمن میں ڈی سی سجاول کی جانب سے سپریم کے کورٹ میں پٹیشن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز شاہبندراور جاتی کو تحریری طورپر مخصوص سرکاری عمارتوں پر قبضے ختم کراکے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیاگیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ضلع سجاول میں متعدد محکموں کی سرکاری عمارات کو دوسرے محکموں کے حوالے کیاگیاہے ، جبکہ کئی پر نجی افراد نے قبضہ جمالیاہے ، ضلع سجاول کو پانچ سال مکمل ہونے کے باوجود علاقے میں سرکاری دفاتراور رہائشگاہیں تعمیرنہ ہو سکی ہیں ، اور متعدد سرکاری محکموں کی عمارتوں پر دوسرے محکموں کاقبضہ ہے، اسسٹنٹ کمشنرسجاول کی آفس اور رہائشگاہ کو ڈی سی آفس اور ہائوس میں تبدیل کیاگیاہے ،ایس پی آفس تھانے میں قائم ہے جبکہ ایس پی ہائوس جانوروں کے اسپتال میں بنایاگیاہے ، سجاول کے پرانے ایس ڈی ایم ، مختیارکارآفس اور جیل گھاٹ پرقبضے ہیں ،پچاس سال قبل تعمیرکئے گئے پبلک ہیلتھ کے فلٹرپلانٹ کے اندر ٹائون کمیٹی کی لیزپر قبضے کرلئے گئے ہیں ، ٹائون کمیٹی کی چارایکڑبس اسٹاپ کی ایراضی پر کچی آبادی کی لیزپر دکانیں بنادی گئی ہے ، اسی طرح دھوبی گھاٹ، ایئرپورٹ، ہائی ویز، کالیج ،ہائی اسکول، گرلس اسکول گرائونڈ سمیت متعدد سرکاری املاک پر دیگرسرکاری اداروں اور نجی افراد کا قبضہ ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ بعض پر غیرمتعلقہ سرکاری اداروں کی لیزیں بھی حاصل کی گئی ہیں ،علاوہ ازیں اندرون شہرسجاول مین روڈ پربھی تجاوزات قائم کی گئیں ہیں اور ان پربھی کوئی کارروائی نہ ہوسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں