ایس پی سجاول کی زیر صدارت اجلاس ،ناقص کارکردگی پر افسران کو شوکاز نوٹس اور ایک ہفتے میں بہترین کارکردگی کی ہدایات جاری

جمعرات 3 جنوری 2019 20:05

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2019ء) ایس پی سجاول کیپٹن امیر سعود مگسی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ میں ضلع سجاول کے تمام DSP/SDPO صاحبان، تمام SHOs اور انچارج چوکیات و برانچ انچارجز نے شرکت کی اور پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او چوہڑ جمالی مشتاق برھمانی اور ان کی ٹیم کو CC111 اور 1000 ہزار روہئے نقد انعام دیاگیا ایس ایچ او سجاول انسپکٹر قادر بخش بھرانی ، ایس ایچ او بٹھورو س انسپکٹر امام بخش ناھیو، سب انسپکٹر رزاق آرائیں، اے ایس آئی کریم کو انعام CC111 سرٹیفکیٹ اور کیش انعام ملا، جبکہ ناقص کارکردگی پر افسران کو شوکاز نوٹس اور ایک ہفتے میں بہترین کارکردگی کی سخت ہدایات جاری کی گئیں ایس پی امیرسعود مگسی نے اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ضلع سجاول میں گٹکا اور مین پوری اور سوشل کرائم کے خلاف زور و شور سے کاروائیاں جاری رکھیں اور نیشنل ایکشن پلان، روپوش اور اشتھاریوں کی گرفتاری اور بنا لائینس ہتھیاروں کی برآمدگی کے لیئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ IGP صاحب سندھ کے احکامات کی روشنی میں ، موٹر سائیکلسٹ کے خلاف، بغیر ہیلمٹ، بنا نمبر پلیٹ، پولیس کلر کی نمبر پلیٹ اور بنا کاغزات موٹر سائیکل سواروں کے خلاف فرسٹ جنوری سے شروع مہم کی کامیابی کے لیئے روزانہ کی بنیاد پر سنیپ چیکنگ کا انعقاد کیا جائے اور روزانہ ایسی ڈیلی پروگریس رپورٹ جہانگیر بیس اور کنٹرول روم پر نوٹ کرائی انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جوڈیشل پالیسی کے تحت جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر ڈسپوزل کیا جائے ایس ایس پی آفیس سجاول میں، ایس ایس پی کیپٹن امیر سعود مگسی صاحب کی جانب سے سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی انسپیکشن ، تھانہ و چوکی انچارجز کو فیول کارڈز (POL Cards) جاری کئے ضلع سجاول کے تمام پولیس افسران کو جاری کردہ سرکاری موبائلز اور سرکاری موٹر سائیکلوں کی انسپیکشن کی اور گاڑیوں کی باقاعدہ مینٹیننس کے مطعلق احکامات جاری کیئے علاوہ ازیں گزشتہ ماہ کی پولیس کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق سجاول پولیس نے دسمبر 2018 کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئی.ڈاکؤں سے تین مقابلے کیئے مقابلوں کے دوران 2 ڈاکؤں کو اسلحے سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا.ضلع بھر میں مختلف مقامات سے کاروائیوں کے دوران 250 کرمنلز کو گرفتار کرلیا گیا ہی.جن میں (30) اشتہاری ملزمان (70) روپوش ملزمان اور (5) ائکٹو کرمنلز شامل ہیں.

یاد رہے کہ ایک ماہ کے اندر کرمنلز کی( 2 ) گینگز کو بسٹ کردیا ہی.گرفتار ملزمان سے بڑے تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہی. جن میں ایک عددکلاشنکوف15عدد پسٹلز ،3 عدد ریوالرز، 3عدد شاٹ گنز ، 50 رائونڈز ،30 عدد کارتوس ،3000 گرام چرس،1600 لیٹر شراب،300 تھلیاں کچا شراب،گٹکے کے خلاف 45 کیسیز داخل ہوئے جس میں 17000 عدد پڑیاں گٹکا 15 بوریاں گٹکے کی سپاری 8 بوریاں، GND اور انڈین گٹکے کی 170500 عدد پڑیاں برآمد کی گئی سنیپ چیکنگ کے دوران 550 کی 30 کاروائیوں میں 40 مختلف قسم کی گاڑیاں برآمد کی گئی ، ضلع سجاول میں ایس ایس پی سجاول نے شہر چوہڑ جمالی، بنوں، شاہ بندر میں 3کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا جن میں براہ راست 150درخواست دہندہ و شکایت کنندہ کے مسائل سن کے فوری تدارک کیا گیا ،اس کے علاوہ سجاول پولیس نے سودخوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے 2 سود خوروں کے خلاف کاروائی کی گئی ایس ایس پی صاحب سجاول کے جاری کردہ احکامات پر سجاول میں کے اندر ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیئے 100 سے زائد مختلف گاڑیوں کے موٹر وھیکل آرڈیننس کے تحت چالان کیا گیا بے شمار مختلف گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، پریشر ہارن اتارے گئے علاوہ ازیں حد دخلیاں اور ناجائز تجاوزات ختم کیئے گئے

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں