ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی زیرصدارت ضلع سجاول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیئے اجلاس کاانعقاد کیاگیا

بدھ 9 جنوری 2019 22:55

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کے زیرصدارت ضلع سجاول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیئے دربار ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی چیئرمین محمد عثمان ملکانی، ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن، ٹائون چیئرمین سجاول سید شیرعلی شاہ بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری اور اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد علی خواجہ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کے لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کے صفائی نصف ایمان ہے شہر کی خوبصورتی بھی صفائی ستھرائی سے ہی جڑی ہے۔ اسی لیئے ضلع سجاول میں صفائی کی ابتدا بھی ضلع ھیڈ کواٹر سے ہی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے ٹاون کمیٹی کے پاس محدود وسائل ہیں لیکن پھر بھی ٹاون چیئرمین کے ساتھ مل کر شہر کو کوبصورت بنانے کا پختہ عظم کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کے یہ اجلاس انتہائی اہم ہے انہوں نے مزید کہا کے شہر کی صفائی سے ہی ٹاون چیئرمین اور کاونسلرز کی کاکردگی نظر آئے گی۔ اجلاس میں ٹاون چیئرمین سجاول سید شیرعلی شاہ بخاری نے شہر میں ہونے والے ترقیاتی اسکیموں پر مکمل بریفنگ دی اور ٹاون کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں موجود کچھ کاونسلرز نے ترقیاتی اسکیموں پر اعتراض کیئے جن پر ٹاون چیئرمین نے کہا کے جس وارڈ میں بھی کام ہوتا ہے وہاں کا کاونسلر اس کام کا نگران ہوتا ہے اور بلز اور ووچرز پر بھی اسی کاونسلر کے دستخط ہوتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل میمن نے کہا کے ضلع انتظامیا ٹاون چیئرمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کے شہرسجاول کی معیاری صفائی ستھرائی کرواکر باقی اضلاع کے لیئے مثال قائم کریں گے۔ اجلاس میں شہریوں نے ڈپٹی اسپیکر سے مطالبہ کیا کے شہر کو مزید ایک اور واٹر سپلائی اسکیم دی جائے، دل کی ہسپتال این آئی سی وی ڈی اور آگ بجانے والی فائربرگیڈ گاڑیاں بھی دی جائیں جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کے شہریوں کے جائز مطالبات ضرور پورے کیئے جائیں گے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں