سجاول، ملک میں جعلی بنک اکائونٹس کے انکشافات کے بعد بینکوں کی جانب سے تصدیقی عمل کا سلسلہ بنک کھاتے داروں کے لئے وبال بن گیا

منگل 15 جنوری 2019 23:36

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ملک میں جعلی بنک اکائونٹس کے انکشافات کے بعد بنکوں کی جانب سے تصدیقی عمل کا سلسلہ بنک کھاتے داروں کے لئے وبال بن گیاہے ،بائیومیٹرک سسٹم کانظام درست نہ ہونے پرکھاتیدار وں کو بنکوں کے چکرلگوائے جارہے ہیں ،اس ضمن میں سجاول میں بنک کھاتیداروں عزیز، عبدالرزاق، جمن ، امین اور دیگرنے بتایاکہ انکانیشنل بنک میںاکائونٹ ہے اور مختلف طریقے سے اسے استعمال کرتے ہیں ،تاہم چند روز قبل بنک کی جانب سے انہیں بائیومیٹرک کے لئے بنک آنے کو کہاگیالیکن بنک میں کئی بار چکرلگانے کے باوجود انکابائیومیٹرک سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے نہیں کیاجارہاہے اور اس طرح اکائونٹ بند ہونے کی پریشانی میں باربار بنک کے چکر لگانے میں مصروف ہیں ، بنک والوں کا کہناہے کہ نادرا سے بائیومیٹرک تصدیق کا آن لائین سسٹم درست نہیں اور نادرا پر رش کی وجہ سے سسٹم کام نہیں کررہاہے ، انہوں نے اسٹیٹ بنک اور دیگراداروں سے اپیل کی ہے کہ بلاوجہ بنک کھاتیداروں کی اس پریشانی کا نوٹس لیاجائے اور تصدیقی عمل کو بہترکرکے صارفین کو پریشانی سے نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں