سجاول، ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے اشتہاری مطلوب روپوش ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی

منگل 15 جنوری 2019 23:36

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے اشتہاری مطلوب روپوش ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے ، ایس پی سجاول امیرسعود مگسی کے پی آراو کی جاری پریس رلیز کے مطابق سجاول ضلع میں جاری پولیس کاروائیوں کے دوران ایک درجن سے زائد ملزمان کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

سجاول میں کاروائی کرکے ایک مطلوب ملزم جمع رند کو گرفتارکرلیاگیاجبکہ دو مشکوک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ،جاتی میں پولیس نے ایک مشکوک موٹرسائیکل چالان کیالاڈیوں پولیس نے تین روپوش ملزمان بچایوسوڈھو، ملوک چانڈیو،آموں پالاری کو گرفتارکرلیا، مریدکھوسو میں پولیس نے دو مطلوب ملزمان طفیل میمن اور عرس لوڈھو کو گرفتارکرلیا،میرپوربٹھورو میں پولیس نے تین مطلوب ملزمان سومار سوڈھو، غلام مصطفی شیخ، محمد الرحیم ماچھی کو گرفتارکرلیاجبکہ اصغرسوھو کو گرفتارکرکے پینتالیس تھیلی کچی شراب برآمد کرلی ،اسحاق کچھی اور رجب علی میمن کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں گھٹکے برآمد کئے گئے ،بنوں سے محرم ملاح کو گرفتارکرکے گھٹکے برآمد کئے گئے ،جبکہ پولیس کی جانب سے مزید کاروائی جاری ہے ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں