ٹھٹھہ صادق آباد‘ کاشتکار کے مویشیوں کو نامعلوم افراد نے زہر ڈال دیا ،لاکھوں روپے مالیت کی6مویشی ہلاک

جمعہ 18 جنوری 2019 17:47

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) کاشتکار کے مویشیوں کو نامعلوم افراد نے زہر ڈال دیا ،لاکھوں روپے مالیت کی6مویشی ہلاک ہو گئے ،چوری کی درخواست تھانے گزارنے پر ملزمان نے رنجش میں میرے مویشیوں کو زہر ڈالا ہے ،متاثرہ کاشتکار کا الزام۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے چک141دس آر میں نامعلوم افراد نے مویشیوں کے چارے میں زہر ڈال دیا جس سے چک مذکورہ کے ناصر گل نامی کاشتکار کے لاکھوں روپے مالیت کے 6مویشی( گائیں ، بھینسیں ) ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے متاثرہ کاشتکار ناصر کا کہنا ہے کہ 26دسمبر کو اس کے گھر سی25من گندم چوری ہوئی تھی کھوجیوں کی نشاندہی پر چک مذکورہ کے ہی شکیل مسیح نامی شخص کے خلاف تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں درخواست گزاری تھی جس کی رنجش میں ملزمان نے میرے قیمتی جانوروں کو زہر ڈال دیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں